لاہور میں ڈاکٹر علی زین العابدین نے ایس پی شہربانو نقوی پر مریضہ کو زبردستی رقم دلوانے کا الزام عائد کیا، جبکہ ایس پی نے الزامات کی تردید کی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)لاہور کے ڈاکٹر علی زین العابدین نے ایس پی شہربانو نقوی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مریضہ کو زبردستی رقم دلوائی۔ ڈاکٹر کے مطابق مریضہ نے ان کی کلینک سے لیزر سرجری کرائی تھی، جس کے بعد پولیس افسر نے دوبارہ رقم دینے پر مجبور کیا۔
ڈاکٹر علی زین نے بتایا کہ مریضہ نے لیزر سرجری کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے دیے تھے، مگر پولیس کے دباؤ پر مزید دس لاکھ روپے کے چیکس دینے پڑے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ پولیس کے بغیر میڈیکل رپورٹ کسی ڈاکٹر کو طلب نہیں کرسکتی۔
ایس پی شہربانو نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیک دینے کا معاملہ پولیس میں آنے سے پہلے کا ہے اور اس میں پولیس کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ الزامات ان کی ذاتی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔















