حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار، تاریخ کا انتظار جاری ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے، تاریخ کا انتظار کر رہی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب کا بیان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومت تیار، تاریخ کا انتظار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے اور تاریخ کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جلد بلدیاتی انتخابات ہوں اور پی ٹی آئی کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی اور اسمبلی کی حدود میں نامناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ایکشن لیتی تو کہا جاتا کہ مہمان تھے، اور گاڑی چیک کرنے پر توہین کا الزام لگایا جاتا۔ پی ٹی آئی لاہور میں مطالعاتی دورے پر آئی تھی اور واپسی کا دل نہیں کر رہا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں