پانچ ماہ کے ترقیاتی منصوبوں پر 91 ارب روپے خرج

رواں مالی سال کے جولائی تا نومبر ترقیاتی منصوبوں پر 91 ارب روپے خرچ کیے گئے، وفاقی وزارتوں کے منصوبوں پر 68 ارب روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پانچ ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 91 ارب روپے کے اخراجات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال کے جولائی سے نومبر تک ترقیاتی منصوبوں پر 91 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے منصوبوں پر 68 ارب 41 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے جبکہ این ایچ اے، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے منصوبوں پر 23 ارب 49 کروڑ روپے سے زیادہ اخراجات ہوئے۔

اعلی تعلیمی کمیشن کے منصوبوں پر 8 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ وفاقی وزارت تعلیم کے منصوبوں پر 6 ارب روپے خرچ ہوئے۔ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 17 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے جاری 43 ارب روپے میں سے اخراجات نہیں ہوئے۔ وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 14 ارب 91 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 19 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔ وزارت منصوبہ بندی کے منصوبوں پر 5 ارب 38 کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں