انسٹاگرام کی مقبولیت میں کمی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک بازی لے گئے

میٹا نوجوان صارفین کی دلچسپی بحال کرنے کے لیے انسٹاگرام کے فیچرز پر غور کر رہی ہے جبکہ یوٹیوب اور ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انسٹاگرام کی مقبولیت میں کمی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک بازی لے گئے

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا کمپنی انسٹاگرام پر نوجوان صارفین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے فیچرز اور پالیسیوں پر غور کر رہی ہے۔

کمپنی کے جائزوں میں سامنے آیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کی دلچسپی میں کمی آئی ہے جبکہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

میٹا نے نوجوان صارفین کو واپس لانے کے لیے پلیٹ فارم کے الگورتھم میں تبدیلیاں، نئے فیچرز کی بہتری اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب میٹا کو قانونی اور حکومتی دباؤ کا سامنا ہے، 40 سے زائد امریکی ریاستوں نے کمپنی پر نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میٹا نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے سخت پرائیویسی سیٹنگز کے ساتھ ٹین اکاؤنٹس متعارف کرائے ہیں تاکہ کم عمر صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں