سورت میں شخص دسویں منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گیا

سورت میں 57 سالہ نیتن دسویں منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ اس کی ٹانگ آٹھویں منزل کی جالی میں پھنس گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے اسے بحفاظت نکالا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سورت میں شخص دسویں منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گیا

سورت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی شہر سورت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک 57 سالہ شخص دسویں منزل سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ نیتن نامی شخص اپنی رہائش گاہ کے دسویں فلور پر کھڑکی کے قریب آرام کر رہا تھا کہ نیند کے دوران توازن بگڑ گیا اور وہ کھڑکی سے باہر گر گیا۔

قسمت سے اس کی ٹانگ آٹھویں منزل کی کھڑکی پر نصب جالی میں اٹک گئی، جس کی وجہ سے وہ مزید نیچے گرنے سے بچ گیا۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق نیتن کافی دیر تک الٹا لٹکا رہا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیم نے رسیوں اور حفاظتی بیلٹس کی مدد سے اسے محفوظ طریقے سے نکالا۔

ریسکیو کے بعد نیتن کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد لوگوں نے امدادی ٹیم کی مہارت کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں