سفری واؤچرزکہاں استعمال کئے؟ اراکین قومی اسمبلی تفصیلات جمع کروانے سے گریزاں

قومی اسمبلی نے اراکین سے سفری واؤچرز کی تفصیلات طلب کر لیں، جس پر اراکین نے احتجاج کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی نے ایم این ایز سے سفری واؤچرز کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام اراکین اسمبلی سے سفری واؤچرز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اراکین کی اکثریت نے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے۔

اراکین اسمبلی کو دو اقساط میں ہر سال بارہ سے پندرہ لاکھ روپے مالیت کے سفری واؤچرز دیے جاتے ہیں، جنہیں وہ اپنے اور خاندان کے فضائی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسمبلی نے یکم جولائی سے 31 دسمبر تک کے دیے گئے واؤچرز کی تفصیلات طلب کی ہیں، اور اراکین کو جاری پرفارمے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ واؤچرز کہاں استعمال کیے گئے۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اراکین کی طرف سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد یکم جنوری سے 30 جون 2026 کے باقی واؤچرز جاری کیے جائیں گے۔ اراکین کا کہنا ہے کہ پہلے کبھی ان سے سفری واؤچرز کے استعمال کی تفصیلات نہیں مانگی گئیں۔

اراکین کی اکثریت نے معاملہ سپیکر سردار ایاز صادق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں