کراچی میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں 850 اموات

کراچی میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں 850 سے زائد اموات ہوئیں، جبکہ ای چالان سسٹم ناکام رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں 850 اموات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں سال 2025 ٹریفک حادثات کی وجہ سے نہایت خطرناک ثابت ہوا۔ 850 سے زائد افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے جبکہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

ہیوی ٹریفک سے پیش آنے والے حادثات اموات کی بڑی وجہ بنے، جہاں ڈمپر، ٹرالر، واٹر ٹینکر، مزدا اور بسوں کی ٹکر سے متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 660 مرد، 87 خواتین اور 95 بچے شامل ہیں۔

ای چالان سسٹم بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے میں ناکام رہا۔ شہریوں نے تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور ناقص انفراسٹرکچر کو حادثات کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

پولیس اور متعلقہ اداروں نے ہنگامی اقدامات اور کریک ڈاؤن کے دعوے کیے، مگر شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر سفر کرنا ایک بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں