کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء نے یوٹیوبر رجب بٹ پر حملہ کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء نے حملہ کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا جب وہ عبوری ضمانت کی درخواست کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔
حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔














