نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں دو روز قیام کریں گے اور لندن روانگی کا امکان ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی پہنچ گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں دو روز قیام کریں گے اور ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔
نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی کے مہمانوں کو دعوت نامے دیں گے۔
گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز جاتی امراء سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔













