شان مسعود نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف 177 گیندوں پر تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنا کر انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شان مسعود نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

شان مسعود نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، جو پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 1992ء میں 188 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

شان مسعود کی یہ ڈبل سنچری پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری ہے، جبکہ سابق بھارتی بیٹر وریندر سہواگ نے 2006ء میں لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں