ادارہ شماریات نے اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلی کا جائزہ پیش کیا

ادارہ شماریات نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 16.32 فیصد اضافے اور کچھ اشیاء میں کمی کا جائزہ پیش کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ادارہ شماریات نے اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلی کا جائزہ پیش کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہونے والے رد و بدل کا جائزہ پیش کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چینی کی قیمت میں 16.32 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 137.33 روپے فی کلو سے بڑھ کر 159.74 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ آٹے کی قیمت میں 22.56 فیصد اضافہ ہوا، جو ایک سال قبل 1794.93 روپے فی 20 کلو تھیلا تھا، اب 2199.85 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چکن کی فی کلو اوسط قیمت 409.22 روپے سے بڑھ کر 424.89 روپے ہو گئی ہے۔ بیف 13.01 فیصد، گڑ 12.46 فیصد اور کیلے 11.24 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پسی ہوئی مرچ 10.31 فیصد اور انڈے 9.71 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق دودھ پاوڈر 9.51 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گیس چارجز 29.85 فیصد بڑھ گئے۔ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 11.02 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مٹن، تازہ دودھ، دہی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ٹماٹر 74.92 فیصد اور آلو 49.79 فیصد سستے ہوئے ہیں، جبکہ لہسن 38.17 فیصد اور دال چنا 29.66 فیصد سستی ہوئی۔ پیاز 29.23 فیصد اور چائے کی پتی 17.79 فیصد کی کمی کا سامنا کر رہی ہے۔ دال ماش 13.14 فیصد اور دال مسور 6.62 فیصد سستی ہوئی ہیں، جبکہ بجلی چارجز میں 6.87 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں