سعودی عرب سے زیادہ بھارتی افراد ملک بدر ہونے کی وجہ

سعودی عرب میں اقامہ قوانین اور سعودائزیشن کی سختی کے باعث بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد ملک بدر ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب سے زیادہ بھارتی افراد ملک بدر ہونے کی وجہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب سے گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ ملک بدر ہونے والوں میں ہندوستانی شہری شامل ہیں۔

ریاض میں بھارتی مشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران لاکھوں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا، جن میں 2021ء میں 8,887، 2022ء میں 10,277، 2023ء میں 11,486، 2024ء میں 9,206 اور 2025ء میں 7,019 افراد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ملک بدریاں سعودی عرب میں اقامہ قوانین، لیبر ریفارمز، ویزا اوور اسٹے اور سعودائزیشن کی پالیسیوں کی سختی کے باعث ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں