جنوبی امریکی سورینام میں چاقو حملے سے 9 افراد ہلاک، تحقیقات جاری

سورینام کے دارالحکومت میں چاقو حملے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک، ایک بچہ اور بالغ زخمی۔ ملزم گرفتار، تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سورینام میں چاقو حملے سے 9 افراد ہلاک، تحقیقات جاری

پاراماریبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی امریکی ملک سورینام کے دارالحکومت پاراماریبو میں چاقو حملے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے میں ایک بچہ اور ایک بالغ زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب ایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 بالغ اور 5 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے دوران اس نے پولیس پر بھی حملے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے اس کی ٹانگوں میں گولی مار کر زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

حکام نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں