بلوچستان کے 29 اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بلوچستان کے 29 اضلاع میں آج سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان کے 29 اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے 29 اضلاع میں آج سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خضدار، قلات، مستونگ، کچھی اور واشک میں بھی بارش متوقع ہے۔ خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین اور دیگر شمالی اضلاع کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں