لاہور میں مرغی سستی جبکہ پشاور میں مہنگی، ملتان میں قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا فی کلو تھوک ریٹ 379 روپے جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے مقرر ہوا ہے، برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 569 روپے ہے۔ لاہور میں گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ زندہ مرغی پانچ روپے فی کلو سستی ہوئی۔ انڈے فی درجن 330 روپے میں دستیاب ہیں۔
ملتان: ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے ہے، برائلر گوشت کے نرخ 563 روپے کلو مقرر ہیں، ملتان میں مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہوا ہے۔ انڈے 294 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
پشاور: پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت ایک دن میں 10 روپے بڑھ گئی، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 415 سے بڑھ کر 425 روپے ہو گئی۔














