یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی اسلام آباد نے کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ ڈی سی اسلام آباد نے ایم ٹیگ پوائنٹس پر پراسسنگ تیز کرنے کی ہدایت دی ہے اور شہر میں 16 مختلف مقامات پر ایم ٹیگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ 14 نومبر سے اب تک تقریباً 1 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا گیا ہے۔ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے کی جائے گی جو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر نصب کیے گئے ہیں۔
عرفان میمن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی قانونی مشکل سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ یکم جنوری سے شروع ہونے والی کارروائیوں سے محفوظ رہ سکیں۔













