امریکا میں خاتون نے بہن کے مشورے پر 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی

بالٹی مور کی ایک خاتون نے بہن کے مشورے پر لاٹری میں 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں بہن کے مشورے سے خاتون نے لاٹری میں 50 ہزار ڈالر جیت لیے

بالٹی مور، میری لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی ریاست میری لینڈ کی بالٹی مور کاؤنٹی کی ایک خاتون نے اپنی بہن کے مشورے پر لاٹری میں 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔

خاتون نے میری لینڈ لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے اپنی بہن کے مشورے پر 5 ڈالر کا منی میکر ٹکٹ خریدا۔

بعد ازاں، گھر پر ٹی وی دیکھتے وقت ٹکٹ اسکریچ کیا اور کارڈ پر لکھا نمبر میچ کر گیا، جس سے وہ 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

انعام جیتنے کے بعد خاتون نے اپنی بہن کو فون کرکے خوشخبری سنائی۔

دیگر متعلقہ خبریں