سوات میں پہلی برف باری کے بعد مالم جبہ میں سیاحوں کا رش

سوات میں پہلی برف باری کے بعد مالم جبہ میں سیاحوں کا ہجوم دیکھنے کو ملا، جہاں قدرتی حسن اور سنو فال کا لطف اٹھایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوات میں پہلی برف باری کے بعد مالم جبہ میں سیاحوں کا رش

سوات: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا۔ اس موقع پر چیئر لفٹ، سنو فال اور قدرتی حسن کا نظارہ کرنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

طویل خشک سالی کے بعد خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ پر برف باری کے بعد سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا۔

برف سے ڈھکے پہاڑوں اور حسین مناظر کا لطف اٹھانے کے لئے خواتین، مرد اور بچوں نے چیئر لفٹ کا خوب مزہ لیا۔ سیاحوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرت کا حسین تحفہ ہیں، یہاں آکر ان کو بہت خوشی محسوس ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں