لندن میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا، عثمان ہادی کے قتل کو انقلاب کا سبب قرار دیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی حکومت کی حمایت اور بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہو کر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان طلبہ رہنما عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ انہوں نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ بھارت کا اصل چہرہ دکھانے والوں کے قتل میں ملوث ہے۔
چند روز قبل بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کے خلاف چلنے والی طلبہ تحریک کے ترجمان عثمان ہادی کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد وہ سنگاپور میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر بنگلادیش میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔














