تائیوان کے ساحلی علاقے میں 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا، جس سے عمارتیں لرز گئیں۔ جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
تائیوان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تائیوان کے ساحلی علاقے میں 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے عمارتیں لرز گئیں۔ زلزلے کا مرکز شمال میں 24 کلومیٹر دور اور زیر زمین گہرائی 60 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
لان کاؤنٹی میں حکام نے آفٹرشاکس کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تائی پے میں عمارتیں جھولتی رہیں، فانوس ہلتے دکھائی دیے اور لوگوں نے فرش کے نیچے گونج محسوس کی۔ چند لمحوں تک یہ خدشہ رہا کہ لرزش مزید بڑھ سکتی ہے۔














