کراچی پریس کلب کے انتخابات 2026 میں ڈیموکریٹس پینل نے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی، فاضل جمیلی صدر اور اسلم خان سیکرٹری منتخب ہوئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 میں ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 18ویں بار کلین سویپ کیا۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق صدر کے عہدے پر فاضل جمیلی 536 ووٹ جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر اسلم خان 493 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔
نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے 480 ووٹ، خزانچی کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فاروق سمیع نے 556 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صباء، سید فرید عالم اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔
انتخابات میں 1369 رجسٹرڈ ممبران میں سے 1011 ممبران نے ووٹ دیا۔ دی ڈیموکریٹس، ڈیموکریٹ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔













