جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹس کے درمیان جھگڑا

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی دو فضائی میزبانوں میں جھگڑا ہوا، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں کو معطل کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹس کے درمیان جھگڑا

جدہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبانوں کے درمیان جدہ ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں جھگڑا ہوا۔

فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کے وقت ایئرلائن کے ایک افسر نے مداخلت کر کے معاملہ ختم کروایا۔ جھگڑے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا، اور انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں