سال 2025 میں فضائی حادثات کی لرزہ خیز فہرست جاری، دنیا بھر میں درجنوں افراد جان سے گئے

2025 میں دنیا بھر میں فضائی حادثات نے جدید ٹیکنالوجی کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا، مختلف ممالک میں کئی جان لیوا واقعات پیش آئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سال 2025 میں فضائی حادثات کی لرزہ خیز فہرست جاری، دنیا بھر میں درجنوں افراد جان سے گئے

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 میں دنیا بھر میں متعدد فضائی حادثات پیش آئے جنہوں نے انسانی تکنیکی ترقی کے ساتھ اس کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کیا۔

29 جنوری کو امریکہ میں ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم میں 67 افراد ہلاک ہوئے، جو 2001 کے بعد بدترین حادثہ تھا۔

12 جون کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 احمد آباد سے لندن جاتے ہوئے ایک میڈیکل کالج پر گر کر تباہ ہو گئی، جس میں 241 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ زمین پر 19 افراد کی موت ہوئی۔ یہ 2020 کی دہائی کا سب سے مہلک حادثہ تھا۔

6 فروری کو الاسکا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہو کر تباہ ہوا، جس میں تمام 10 مسافر جاں بحق ہوئے۔

31 جنوری کو فلاڈیلفیا میں ایک طبی امدادی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوئی، جس میں طیارے میں موجود تمام افراد اور زمین پر 2 افراد ہلاک ہوئے۔

17 فروری کو کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا، 80 افراد محفوظ رہے مگر 21 زخمی ہوئے۔

17 مارچ کو ہونڈوراس میں پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد سمندر میں گر گئی، جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جن میں معروف موسیقار بھی شامل تھا۔

20 اکتوبر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں