شعیب اختر نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی غلط معلومات پر دھیان نہ دیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ تین سال پرانی ہے۔\n\nسابق کرکٹر کے مطابق یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب انہوں نے میلبرن میں گھٹنے کی سرجری کروائی تھی۔ شعیب اختر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔















