پاکستان میں سونے کی قیمت پہلی بار پونے پانچ لاکھ روپے فی تولہ جبکہ چاندی کی قیمت 8 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت پہلی بار پونے پانچ لاکھ روپے فی تولہ جبکہ چاندی کی قیمت 8 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 475662 روپے کا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1972 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 407803 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 462 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 8407 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونے کے دام 23 ڈالر بڑھ کر 4533 ڈالر ہوگئے ہیں۔













