بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 7 رنز سے شکست دے دی

بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 7 رنز سے شکست دی

برسبین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بگ بیش ٹی20 لیگ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ میکس برائنٹ نے 63 اور میٹ رنشا نے 33 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 رنز بنائے۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میتھیو شارٹ نے 63 رنز بنائے جبکہ جیرسس واڈیا نے 34 رنز اسکور کیے۔ زیویئر بارٹلیٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی کو میچ کے دوران پاؤں میں تکلیف ہوئی اور وہ میدان سے باہر چلے گئے، انہوں نے بولنگ مکمل نہیں کی۔

دیگر متعلقہ خبریں