پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مشترکہ سیاسی استحکام کا عزم

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مشترکہ مقصد ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مشترکہ سیاسی استحکام کا عزم

سکھر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ارادہ ایک ساتھ لمبی اننگز کھیلنے کا ہے اور دونوں جماعتوں کا مشترکہ مقصد ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاست، اتحادی حکومت، مذاکرات اور پی ٹی آئی کے حوالے سے اپنے مؤقف کو واضح کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ووٹوں سے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم حکومت ہر سطح پر ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں۔

رانا ثنااللہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر کسی کو ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور مسائل کا حل جمہوریت میں صرف ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی استحکام، پارلیمانی بالادستی اور جمہوری تسلسل پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے ہی ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں