پنجاب میں 6 سالوں کے دوران بچوں سے زیادتی کے 5761 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں اجتماعی زیادتی کے 638 کیس شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران کم عمر بچوں سے زیادتی کے 5761 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں بچوں اور بچیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے 638 کیس بھی شامل ہیں۔
ان مقدمات میں 9524 ملزمان میں سے 1073 ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے جبکہ اجتماعی زیادتی کے مقدمات میں 1710 ملزمان میں سے 258 ابھی تک آزاد ہیں۔
مزید برآں، کم عمر بچوں کے کیسز میں 5756 چالان مکمل ہو چکے ہیں جبکہ اجتماعی زیادتی کے کیسز میں 518 چالان مکمل، 334 زیر تفتیش ہیں اور ایک کیس غیر شناخت شدہ ہے۔















