بھارتی دی ہندو نے 2025 کو بھارت کی عالمی سفارتی ناکامیوں کا سال قرار دیا، نریندر مودی کی خارجہ پالیسی ناکام ثابت ہوئی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی جریدے دی ہندو نے 2025 کو بھارت کی عالمی سطح پر سفارتی ناکامیوں کا سال قرار دیا ہے۔ اخبار نے نریندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامتی سفارتکاری اور ذاتی تعلقات حقیقت کا نعم البدل نہیں بن سکے۔
دی ہندو کے مطابق بھارت نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں مشکلات کا سامنا کیا، جس میں 25 فیصد ٹیرف اور H-1B ویزا قدغنوں نے بھارت کی مشروط شراکت کو واضح کیا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ چین اور روس کے ساتھ تعلقات میں بھی کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی۔
اخبار نے پہلگام حملے کو سکیورٹی ناکامی قرار دیا اور سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کو بھارت کے لیے دھچکا بتایا۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی خارجہ پالیسی زیادہ تر دکھاوے پر مبنی ہے اور عملی نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔














