2025 میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی سرگرمیاں خبروں کی زینت رہیں، جن میں متنازع تبادلوں اور اہم سماعتوں نے عدلیہ کی توجہ مبذول کرائی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سرگرمیاں خبروں کا مرکز رہیں۔ ان کے فیصلوں، متنازع تبادلوں اور اہم سماعتوں نے عدلیہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
یکم فروری 2025 کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس کے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا، جس کے بعد پانچ ججز نے ان نئے ججز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور سپریم کورٹ میں اعتراضات اٹھائے۔
8 جولائی کو جسٹس سرفراز ڈوگر نے مستقل چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا اور قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کے قانون کو بحال کیا۔
کم عمری کی شادی، تعلیمی اداروں میں منشیات، عافیہ صدیقی کیس، اور چیئرمین پی ٹی اے کے مقدمات پر بھی سماعت ہوئی۔
سال 2025 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے جبکہ 14 ہزار سے زائد کیسز زیرالتواء ہیں، جن میں 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس کیسز بھی شامل ہیں۔













