پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کرا دی

پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کرائی ہے جس سے ان کی سفری سہولت میں اضافہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کرائی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اساتذہ ابتدائی قسط ادا کر کے ای بائیک حاصل کر سکیں گے جبکہ بقیہ ادائیگی ادارہ جاتی سطح پر ممکن ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ خواتین اساتذہ کے لیے مفت اسکوٹیز دینے کی تجویز زیر غور ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ آئندہ دنوں میں منصوبے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں