زیلنسکی کے دورہ امریکا سے قبل روس نے یوکرین پر فضائی حملہ کیا، کیف میں عمارتیں تباہ اور پولینڈ کی پروازیں معطل ہوئیں۔
کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر زیلنسکی کے دورہ امریکا سے قبل روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ روسی فوج نے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر چالیس میزائل اور پانچ سو سے زائد ڈرون داغے۔ ان حملوں کے نتیجے میں کیف کی متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
ایک رہائشی کمپلیکس سے ڈرون ٹکرانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ روسی حملے کے سبب پولینڈ کے دو ایئرپورٹس کی پروازیں بھی مختصر وقت کے لیے معطل رہیں۔














