پنجاب میں پولیس کے نظام میں بڑی تبدیلیاں، پولیس مقابلوں میں اضافہ

2025 میں پنجاب پولیس نے نئے نظام اور سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کیں، جس سے جرائم کی شرح میں کمی آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب پولیس کے نئے نظام سے مجرموں کی گرفت میں تیزی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 میں پنجاب پولیس نے اپنے نظام میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں ، جن کے تحت سی آئی اے کے خاتمے اور سی سی ڈی کے قیام کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں میں مبینہ مقابلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ نو ماہ کے دوران 200 سے زائد مجرم انجام کو پہنچے، جس سے عوام میں جرائم کے خلاف نیا اعتماد پیدا ہوا۔

مارچ 2025 میں کاؤنٹر کرائم ڈویژن (سی سی ڈی) کے قیام کے بعد پنجاب میں پولیسنگ کے نظام میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ ان مبینہ مقابلوں کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کو سخت سزا ملی۔

امیر بالاج قتل کیس میں نامزد طیفی بٹ مبینہ مقابلے میں مارا گیا، جبکہ مطلوب ملزم گوگی بٹ ضمانت منسوخی کے بعد مفرور ہے۔ فیصل آباد کے شاہ گینگ اور سید والا میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان مبینہ مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔

پولیس افسران کے مطابق، سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے بعد لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ ابتدائی طور پر چوری و ڈکیتی کے ملزمان کو ہدف بنایا گیا، مگر بعد میں یہ کارروائیاں زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث مجرموں تک پہنچ گئی ہیں۔

قانونی ماہرین ان مقابلوں کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس مؤثر اقدامات کرے تو جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں