سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنی زندگی سے متعلق معلومات فراہم کریں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کسی بھی خبر کی تصدیق وہ خود کریں گی۔
سجل علی اور حمزہ سہیل کو ابتدائی طور پر ڈرامہ ‘زرد پتوں کا بن’ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی جوڑی کو مداحوں نے پسند کیا۔ حالیہ دنوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
تاہم سجل علی نے انسٹاگرام پر کہا ہے کہ افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور وہ خود ہی اپنی زندگی سے متعلق معلومات فراہم کریں گی۔ فی الحال دونوں اداکار اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔















