مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی نے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو سامنے آتے ہی شدید تنقید ہوئی۔
مقبوضہ مغربی کنارہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی پر اے ٹی وی گاڑی چڑھا دی، جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسرائیلی فوج پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ فوٹیج میں فوجی کی پشت پر رائفل لٹکی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص ایک ریزرو فوجی تھا، جس کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے اور اسلحہ ضبط کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی فلسطینی شخص پر چلاتا ہے اور اشاروں سے اسے وہاں سے جانے کو کہتا ہے۔
واقعے کے بعد فلسطینی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بظاہر زخمی نہیں ہوا تھا۔ اس کے والد مجدی ابو موخو نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں درد ہے اور فوجی نے مرچوں کا اسپرے بھی کیا، لیکن ویڈیو میں اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
مذکورہ اسرائیلی شخص کو حراست میں لے کر پانچ دن کی نظر بندی میں رکھا گیا ہے۔















