انگلینڈ نے 15 برس بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیت لیا

انگلینڈ نے میلبرن میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 15 برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ نے 15 برس بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیت لیا

میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 15 برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 33 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی بولنگ میں جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ جیت انگلینڈ کی 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر پہلی کامیابی ہے، جبکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی برتری حاصل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں