نادیہ خان کا بھارتی گانے پر بیٹے کے ساتھ ڈانس تنازع کا شکار

اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادیہ خان کا بھارتی گانے پر بیٹے کے ساتھ ڈانس تنازع کا شکار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی مشہور اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کو بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک فیملی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے بیٹے نے کالے رنگ کا لباس پہنا۔ اس موقع پر نادیہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بھارتی گانے ‘سینوریٹا’ پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل نادیہ خان نے گلوکار طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر عوام اور شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی انہیں سخت ردعمل دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں