کراچی پولیس پر طالب علم کی عارضی اغوا کا الزام

کراچی میں پولیس پر طالب علم کے عارضی اغوا کا الزام، 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری ایس پی ملیر کو سونپ دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی پولیس پر طالب علم کی عارضی اغوا کا الزام

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ایک طالب علم نے پولیس پر عارضی اغوا کا الزام عائد کیا ہے، جس میں 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

طالب علم حسنین کا کہنا ہے کہ سکھن پولیس کی تین موبائلیں ان کے گھر آئیں اور انہیں تھانے لے جا کر 10 لاکھ روپے طلب کیے۔

حسنین نے بتایا کہ اہلکار جبار اور ان کے ساتھی نورا نے 50 ہزار روپے لے کر صبح 6 بجے رہا کیا، تاہم ان کا سامان ابھی بھی تھانے میں موجود ہے اور پولیس مزید ایک لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔

پولیس نے اس معاملے پر کہا ہے کہ متاثرہ نوجوان تھانے آجائے تو سامان واپس کر دیا جائے گا۔ ایس ایس پی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انکوائری ایس پی ملیر کے سپرد کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں