پاکستان نے یمن میں سعودی عرب اور امارات کی امن کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فریقین سے سیاسی بات چیت کی امید کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یمن کی حالیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ فریقین یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں گے اور سیاسی حل کے لیے تعمیری بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششیں پائیدار امن کے قیام اور یمنی عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
واضح رہے کہ یمن میں منصور ہادی کی حکومت اور جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔














