ریلوے پولیس نے مسافر کی 38 لاکھ کی رقم محفوظ واپس کر دی

ریلوے پولیس نے 38 لاکھ روپے کی رقم بحفاظت مسافر کو واپس کی۔ مسافر نے پولیس کی ایمانداری پر تشکر کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریلوے پولیس نے مسافر کی 38 لاکھ کی رقم محفوظ واپس کر دی

حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریلوے پولیس نے 38 لاکھ روپے کی رقم بحفاظت مسافر کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کی۔

مسافر محسن مشتاق پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ذاتی کام کے لیے اترنے پر اس کا بیگ ٹرین میں رہ گیا جس میں 38 لاکھ روپے تھے۔

ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل راؤ شریف کو بیگ ملا، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ مسافر نے تھانے پہنچ کر بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی تو انہیں بتایا گیا کہ بیگ پولیس کے پاس ہے۔

مسافر روہڑی پہنچ کر ہیلپ سینٹر میں سب انسپکٹر کی موجودگی میں بیگ کی شناخت کی، پولیس نے رقم کی تصدیق کے بعد بیگ مسافر کے حوالے کر دیا۔

محسن مشتاق نے ریلوے پولیس کی ایمانداری پر تشکر کا ویڈیو پیغام جاری کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں