ایران نے اسمگل شدہ ایندھن کے ساتھ غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑ لیا

ایران نے خلیج سے 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن کے ساتھ غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا اور عملے کے 16 ارکان کو حراست میں لے لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے اسمگل شدہ ایندھن کے ساتھ غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑ لیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے خلیج سے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، جس میں 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے بعد عملے کے 16 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

گزشتہ ہفتے بھی ایرانی حکام نے خلیج عمان میں ایک اور غیر ملکی ٹینکر کو ضبط کیا تھا، جو 6 ملین لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل لے جا رہا تھا۔ اس بحری جہاز کی بھی شناخت نہیں بتائی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں