زیلنسکی اور ٹرمپ ملاقات: سکیورٹی معاہدے پر گفتگو

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے فلوریڈا میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، دونوں نے سکیورٹی معاہدے اور امن منصوبے پر گفتگو کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زیلنسکی اور ٹرمپ ملاقات: سکیورٹی معاہدے پر گفتگو

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فلوریڈا میں ملاقات کی جس میں زمین اور سکیورٹی ضمانتوں جیسے حساس معاملات پر گفتگو ہوئی۔ یہ معاملات روس-یوکرین جنگ کے خاتمے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ امریکا کی کوششوں سے تیار شدہ 20 نکاتی امن منصوبہ اور سکیورٹی گارنٹی کا معاہدہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سال سے پہلے اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جب تک وہ منظور نہ کریں، کوئی بھی معاہدہ حتمی نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیلنسکی سے ملاقات خوشگوار رہے گی اور وہ جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

زیلنسکی کے مطابق یوکرین کو مستقبل میں روسی جارحیت سے بچانے کے لیے مضبوط قانونی ضمانتیں درکار ہیں اور 15 سالہ سکیورٹی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے، لیکن یوکرین طویل مدت کی خواہش رکھتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں