دانت نکلوانے سے نظر پر اثر نہیں پڑتا، ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ دانت نکلوانے اور نظر کمزور ہونے کا کوئی تعلق نہیں، یہ محض غلط فہمی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دانت نکلوانے سے نظر پر اثر نہیں پڑتا، ماہرین

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دانت نکلوانے سے نظر کمزور ہونے کا خدشہ بے بنیاد ہے۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق دانت نکالنے اور آنکھوں کی بیماری کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق کچھ لوگ دانت نکلوانے کے بعد آنکھوں میں کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں، مگر یہ براہِ راست دانت نکلوانے کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ ذہنی دباؤ یا بے چینی کے باعث ہو سکتا ہے۔

ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد دانت نکلواتے ہیں اور ان کی بینائی پر کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔ اگر واقعی کوئی تعلق ہوتا تو ماہرین طب و دندان سازی اسے تسلیم کر چکے ہوتے۔

ڈاکٹر سندیپ نے ایک ویڈیو میں واضح کیا ہے کہ دانت نکلوانے سے آنکھوں کی روشنی کو نقصان کا تصور محض ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ دانتوں اور آنکھوں کے اعصاب کے راستے الگ ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت مشورہ دیتے ہیں کہ دانتوں کے مسائل کو نظر انداز نہ کریں اور افواہوں پر یقین کرنے کی بجائے مستند ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں