سال 2025 میں کراچی میں 155 افراد نے خودکشی کی، سب سے زیادہ ستمبر میں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 کے دوران کراچی میں 155 افراد نے خودکشی کی، سب سے زیادہ واقعات ستمبر میں سامنے آئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق زیادہ تر افراد معاشی اور گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
رپورٹ کے مطابق 124 مرد، 30 خواتین اور ایک خواجہ سرا نے خودکشی کی۔ واقعات کی تقسیم کے مطابق جنوری میں 4، فروری میں 12، مارچ میں 15 اور اپریل میں 17 افراد نے زندگی کا خاتمہ کیا۔
مئی میں 17، جون میں 14، جولائی میں 10 اور اگست میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ستمبر میں 21، اکتوبر میں 17، نومبر میں 11 اور دسمبر میں 8 واقعات ریکارڈ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والوں کی بڑی تعداد بے روزگاری، قرضوں کے بوجھ اور گھریلو ناچاقی جیسے مسائل کے باعث شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھی۔













