دبئی میں ٹینس میچ میں ارینا سبالینکا اور نک کرگیوس کا مقابلہ ہوگا، جو عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی میں اتوار کو ٹینس کی دنیا کا منفرد مقابلہ منعقد ہو رہا ہے، جہاں ویمن ورلڈ نمبر ون بیلاروس کی ارینا سبالینکا آسٹریلیا کے نک کرگیوس کے خلاف نمائش میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
یہ میچ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ یہ مرد اور خاتون کھلاڑی کے درمیان ہونے والا ایک غیر معمولی مقابلہ ہے۔ 27 سالہ ارینا سبالینکا نے 30 سالہ سابق ویمبلڈن فائنلسٹ کرگیوس کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔
کرگیوس نے ستمبر میں یو ایس اوپن کے دوران سبالینکا کو مقابلہ کرنے کی دعوت دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں سبالینکا کو شکست دینے کے لیے مکمل طاقت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔
سبالینکا نے کرگیوس کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقابلے میں پوری دنیا کی ویمن ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنے کیریئر کی بہترین ٹینس کھیلیں گی۔















