امریکا میں شدید برفباری سے فضائی سفر متاثر، 1,191 پروازیں منسوخ اور 3,974 تاخیر کا شکار۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں شدید برفباری کے باعث فضائی سفر میں مشکلات پیدا ہوئیں، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
نیشنل ویدر سروس نے مڈویسٹ اور شمال مشرق میں طوفانی برفباری کی وارننگ جاری کی ہے۔ فلائٹ اویئر کے مطابق 1,191 پروازیں منسوخ جبکہ 3,974 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں ونٹر اسٹورم وارننگ نافذ کر دی ہے، جبکہ نیویارک اور شکاگو کے ہوائی اڈے فلائٹ تاخیر کے بدترین مراکز میں شامل ہیں۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں سے واپسی پر سفر خطرناک ہوسکتا ہے۔














