جاپانی سائنسدانوں کا مینڈک سے کینسر کا نیا علاج دریافت

جاپان کے سائنسدانوں نے ٹری مینڈک کے بیکٹیریا سے کینسر کا علاج دریافت کیا ہے جو مضر اثرات کے بغیر مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپانی سائنسدانوں کا مینڈک سے کینسر کا نیا علاج دریافت

ٹوکیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ٹری مینڈک کے آنتوں میں ایک خاص بیکٹیریا دریافت کیا ہے جو کینسر کو مضر اثرات کے بغیر ختم کر دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹیم نے مختلف چھوٹے جانداروں سے 45 بیکٹیریا نکالے، جن میں سے 9 نے کینسر کے خلاف مثبت اثر دکھایا۔ خاص طور پر ٹری مینڈک میں موجود ایوِنگیلا امریکیانا سب سے مؤثر ثابت ہوا۔

ایک خوراک سے یہ بیکٹیریا چوہوں میں ٹیومر کو ختم کرنے میں کامیاب ہوا، اور 30 دن بعد بھی ٹیومر دوبارہ پیدا نہیں ہوا۔

یہ بیکٹیریا کم آکسیجن والے ماحول میں زندہ رہتا ہے اور جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جو کینسر کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق، یہ دریافت مستقبل میں کینسر کے علاج کے لیے امید پیدا کر سکتی ہے، لیکن انسانوں میں استعمال سے پہلے مزید تحقیقات ضروری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں