امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کے خلاف مہلک حملہ کیا ہے تاکہ دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کے خلاف مہلک حملہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی محکمہ جنگ نے نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب اور درست حملے کیے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ داعش اس علاقے میں مسیحیوں کو بے رحمی سے قتل کر رہی تھی اور یہ عمل صدیوں میں نہیں دیکھا گیا۔














