انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ایشز ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ایشز ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے انگلینڈ کے مایوس کن دورے میں مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ جوفرا آرچر کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر ایٹکنسن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ بیٹنگ آل راؤنڈر جیکب بیتھل بھی ٹیم میں شامل کر دیے گئے ہیں اور وہ نمبر 3 پر اولی پاپ کی جگہ بیٹنگ کریں گے۔
اولی پاپ کو خراب فارم کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی سب سے بہترین اننگز پرتھ ٹیسٹ میں 46 رنز رہی۔ دوسری جانب، اوپنر بین ڈکٹ کم رنز کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔















