روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ

روس نے چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، جو 2036 تک مکمل ہوگا اور قمری پروگرام کو تقویت دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے چاند پر ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ روسکوسموس نے اعلان کیا ہے کہ 2036 تک قمری پاور پلانٹ بنانے کے لیے Lavochkin ایسوسی ایشن ایرو اسپیس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد روس کے قمری پروگرام کو تقویت دینا ہے، جس میں روور، رصد گاہ اور مشترکہ روسی چینی بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔

روسکوسموس نے یہ واضح کیا کہ اس پلانٹ میں روس کا سب سے بڑا جوہری تحقیقی ادارہ شامل ہوگا، لیکن انہوں نے پلانٹ کی جوہری نوعیت کی تصدیق نہیں کی۔ روسکوسموس کے مطابق یہ منصوبہ مستقل طور پر کام کرنے والے سائنسی قمری اسٹیشن کی تخلیق اور ایک وقتی مشن سے طویل مدتی قمری ریسرچ پروگرام کی منتقلی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں